ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کیجانب سے یو ای ٹی لاہورمیں کلائمٹ چینج سے متعلق سیشن

اسلام آباد(خبرنگار) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورمیں طلبا کے لیے کلائمٹ چینج سے متعلق سیشن کا انعقاد کیا گیایہ سیشن یوتھ کلائمٹ ایجوکیشن اینڈ فیلو شپ پروگرام 2025کا افتتاحی سیشن تھا جس کے لیے مختلف شعبہ جات کے 40طلبا کو منتخب کیا گیا تھاسیشن میں طلبا نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی جبکہ مختلف کلائمٹ ماہرین اور فیکلٹی ممبرز نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ مقررین میں چیئرمین، ڈیپارٹمنٹ آف کیمیکل، پولیمر اینڈ کمپوزٹ میٹریلز انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر سید محسن علی کاظمی، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان سے ڈائریکٹر کلائمٹ ایکشن اینڈ سسٹین ایبلٹی، نذیفہ بٹ، یو ای ٹی لاہور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عزت اقبال چیمہ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نسرین میمن، اور پروگرام اینڈ پروکیورمنٹ ایسوسی ایٹ فریحہ فاطمہ شامل تھے طلبا کو مختلف انٹر ایکٹو سرگرمیوں کے ذریعے کلائمٹ اصلاحات بتائی گئیں جبکہ پاکستان میں کلائمٹ گورننس سسٹم سے متعلق بھی آگاہی دی گئی

ای پیپر دی نیشن