راولپنڈی( سٹاف رپورٹر)صدر پاکستان عوامی تحریک غلام علی خان نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی من گھڑت اور سوچی سمجھی سازش ھے، اپنے ہی لوگوں کو مروا کے پاکستان پر الزام لگانے کی مذموم سازش کی گئی، مودی سرکار نے نام نہادپہلگام واقعہ کو بہانہ بنا کر اپنی الیکشن کمپین کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کی سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کئے جو قابل مذمت اور بین الاقوامی قانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارت بلاجواز اشتعال انگیزی کر کے امن سے کھیل رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارتی جارحیت کی مذموم حرکت کے بعد پاکستان کو اپنے دفاع میں ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا حق حاصل ہے،دریں اثناء ،صدر تحریک منہاج القرآن انار خان گوندل، جنر ل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی ندیم راجہ، ناظم تحریک شعیب اعوان نے بھی نے بھی پاکستان کی سویلین آبادی پربھارت کے بزدلانہ حملے قابل مذمت کی ھے۔