بھارت کا مساجد کو ٹارگٹ کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عتیق الرحمان

ا سلام آباد(خبر نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے علما و مشائخ قومی سلامتی کونسل کے اعلامیہ کی تائید و حمایت کرتے ہیں۔بھارت کو رات کی تاریکی میں حملہ مہنگا پڑے گا۔بھارت کا پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانا پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ ہے۔بھارت کا سویلین آبادی،مساجد اور مدارس کو ٹارگٹ کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے۔مکار دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔خطے کی بگڑتی صورتحال کا ذمہ دار بھارت ہے۔بھارتی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہد ہمارے قومی ہیرو ہیں۔بین الاقوامی برادری بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔پاک فوج دشمن کے حملوں کا جواب دینا بخوبی جانتی ہے۔مشکل وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بیرسٹر عتیق الرحمان نے قوم فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن