ملک فاروق اعظم کی کتاب ’’گزر جا عقل سے آگے ‘‘شائع ہوگئی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)جماعت اسلامی کے رہنما اور کالم نگار ملک محمداعظم کے صاحبزادے،بچوں کے ادیب اور کالم نگار ملک فاروق اعظم کی حج و عمرہ کے مقدس سفر کی روداد پر مشتمل کتاب ’’گزر جا عقل سے آگے ‘‘شائع ہوگئی ہے۔ علمی ،ادبی حلقوں اور اہل قلم نے کتاب کی اشاعت کا خیر مقدم اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بہترین کاوش قرار دیا ہے ۔ جواں سال لکھاری ملک فاروق اعظم کی یہ پہلی کاوش ہے۔ کتاب سادہ اور عام فہم انداز میں تحریر کی گئی ہے۔ اس کتاب میں تاریخ مکہ مکرمہ اور تاریخ مدینہ منورہ بھی شامل اشاعت کی گئی ہے۔ خانہ کعبہ ( بیت اللہ)اور مسجد نبوی ؐ کی تصاویر کے علاوہ دیگر مقدس مقامات اور زیارات کی تصاویر بھی کتاب میں موجود ہیں۔چھوٹے بچے جو اس مقدس سفر میں شامل رہے ہیں ، ان کی تصاویر بھی تاریخی حوالے کے طور پر کتاب میں ہیں۔ جلد ہی کتاب کی تقریب رونمائی بھی منعقد کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن