گوجر خان، اندرون شہر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے ، عوامی حلقے 

  گوجرخان (نامہ نگار)گوجر خان، اندرون شہر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کر کے عوام کی مشکلات کو ختم کیا جائے اندرون شہر سروس روڈ ڈی ایس پی آفس چوک ریلوے روڈ چوک گوجر خان تحصیل روڈ پرٹریفک جام کے حوالہ سے شہریوں نے کہا ہے کہ وارڈن پولیس کو چاہیے کہ وہ اندرون شہر ان علاقوں میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کریں وارڈن پولیس اہلکاروں نے تمام تر توجہ موٹر سائیکل سواروں کو چالان کرنے کی طرف کر رکھی ہے اور اسی کو اپنا ڈیوٹی فریضہ بنایا ہوا ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں کی طرف کوئی توجہ نہ ہے دیہی روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے زائد مسافروں کو گرمی کے موسم میں بٹھا کر سفر کرایا جاتا ہے اوور لوڈنگ معمول بن چکا ہے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہ ہے شہریوں نے کہا ہے کہ اندرون شہر ٹریفک جام کا مسئلہ حل کیا جائے گا اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی وارڈن پولیس اپنی ذمہ داری نبھائے۔

ای پیپر دی نیشن