ہمیں اپنے ایمان،  قوت، وحدت پر کامل یقین ہے،ملک امین اسلم

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے ازلی اور بزدل دشمن نے ایک بار پھر بزدلانہ روش اختیار کرتے ہوئے کل رات کی تاریکی میں پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کی، نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا اور آبی دہشتگردی جیسے گھناؤنے اقدام کا ارتکاب کیا۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے، جس کی شدید مذمت کی کرتے ہیں پاکستان کی بہادر مسلح افواج، بالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کو بھرپور جواب دیا اور اس کی جارحیت کو منہ توڑ ردعمل سے ناکام بنایا۔ ہماری فضائیہ نے دشمن کے پانچ جنگی طیارے تباہ کیے، جن میں جدید ترین رافال طیارے بھی شامل تھے۔ دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا گیا۔میں پاکستانی قوم، خصوصاً اٹک کی سرزمین کے غیور عوام   جو شہیدوں اور غازیوں کی دھرتی ہے کی طرف سے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری قوم یکجان ہو کر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اور مودی کو یہ دو ٹوک پیغام دینا ہے: جس جنگ کا آغاز تم نے کیا ہے، اس کا انجام  پاکستان اور اس کی دلیر مسلح افواج ہی طے کریں گی۔ ہمیں اپنے ایمان، اپنی قوت اور اپنی وحدت پر کامل یقین ہے۔

ای پیپر دی نیشن