مری (نامہ نگار خصوصی)موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیکرٹری ایمرجنسی سروس پنجاب، ڈاکٹر رضوا ن نصیر کی ہدایت کے عین مطابق کمیونٹی سیفٹی وینگ مری کی جانب سے ضلع مری میں ایمرجنسی حالات میں فوری مدد فراہم کرنے کے اہم اقدامات جاری کیئے ہیں ۔اس طرح تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز کے رضاکار ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کو مزید مستحکم بنایا جا سکے ۔