گوجرخان ، تجاوزات کے خلاف مہم، مقامی انتظامیہ بلدیہ عملہ ناکام 

گوجرخان (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف مہم گوجرخان میں مقامی انتظامیہ بلدیہ عملہ تجاوزات نے مکمل طور پر نظر انداز کر رکھی ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن صرف فوٹو سے اور ڈنگ ٹپاؤ پالیسی تک محدود ہے جبکہ جگہ جگہ تجاوزات قائم ہونے سے راہگیروں کا گزرنا دشوار اور راستے تجاوزات کے باعث گم ہو چکے ہیں اس حوالہ سے عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ چند دن بلدیہ کا عملہ تجاوزات حرکت میں ا ٓکر فوٹو سیشن کر کے سب اچھا کی رپورٹ تک محدود ہے تجاوزات کا ختم نہ ہونا سے ظاہر ہو رہا ہے بھتہ خوری کی وجہ سے نرم پالیسی پر بلدیہ عمل پیرا ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیے گئے لیکن گوجرخان شہر میں عملہ تجاوزات نے اس مہم کو یکسر نظر انداز کر رکھا ہے ان حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ کی اس نااہلی اور غفلت کا نوٹس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن