پا ک بھارت کشیدگی ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مری کی جانب سے موک ایکسائز

 مری(نمائندہ نوائے وقت)سیکرٹری ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر ستارہ امتیاز،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بھارتی جارحیت/جنگی صور تحال کے پیش نظر موک ایکسائز(فرضی مشقوں)کا انعقاد کیا گیا، موک ایکسائز کے انعقاد کا مقصد کسی بھی ایمرجنسی کے دوران پریشانی میں پھنسے شہریوں تک رسائی، متاثرہ افراد کی محفوظ مقام تک منتقلی، مختلف حادثات پر بروقت رسپانس، متاثرہ افراد تک بروقت ریسکیو سروسز فراہم کرنا،روڈ کلیرنس، ٹریفک کی بحالی، متاثرہ افراد کی ہسپتال منتقلی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ضلع مری کے تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی مجموعی حکمتِ عملی تھی، ،ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے فرضی مشقوں کے دوران مختلف ڈیپاٹمنٹس کی امدادی کاروائیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا،فرضی مشقوں کے پیش نظر ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ضلع مری میں کل کوڈ ریڈ ایکٹیو ہے،ضلع انتظامیہ مری کی طرف سے موک ایکسائز کا موجودہ حالات کے پیش نظر ہنگامی طورپر کیاگیا ہے جسکا مقصد جائے وقوعہ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محکموں کے فوری رسپانس کے ساتھ ساتھ ریسورسز کو چیک کرنا بھی شامل تھا۔  

ای پیپر دی نیشن