فتح جنگ (نامہ نگار) بھارت نے رات کی تاریکی میں شہری آباد ی پر حملہ کر کے معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے معصوم بچوں اور خواتین کا خون رائیگاں نہیں جانے دینگے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی میجر طاہر صادق گروپ کے رہنما ملک نصرت خان ماجھیا اور سابق چیئرمین یونین کونسل کھنڈہ ملک غلام حسین چھجی مار نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے مطابق بھی جنگ کی صورت میں بھی شہری آبادیوں پر حملہ کرنا اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر قانونی اور ناجائز ہے لیکن بھارت قانون کی زبان سمجھنے سے عاری ہے طاقت کے نشے میں دھت بھارت نے جس جرم کا ارتکاب کیا یہ ناقابل معافی ہے انھوں نے کہا کہ مدارس اور مسا جد پر حملے بزدلانہ فعل اور بد ترین دہشت گردی ہے جس کی مہذب اقوام کو مذمت کرنی چاہئے انھوں نے کہا کہ افواج پاکستا ن نے جس چابکدستی سے ان حملوں کا جواب دیا ہے امید ہے بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کو یہ سبق یاد رہے گا پاکستانی فوج اپنے عظیم سپہ سالار کی قیادت میں دشمن سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اس دفعہ بھارت کو ایسا سبق سکھایا جائے گا جو اس نے سوچا بھی نہیں ہو گا انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ایٹمی طاقت ہے لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہ لیا جائے کہ پاکستان کمزور ہے ان شا اللہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ ہے جنگ کی صورت میں اپنی فوج کی پشت پر ہو گی بھارت جنگی جنوں میں پاگل ہو چکا ہے ۔