افغان مہاجرین کو  موبائل فونز سمیں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں(نامہ نگار) خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ پر مبینہ طور پر افغان مہاجرین کو  موبائل فونز سمیں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ایم او ریگولیشن کلر سیداں صائمہ تحریم کی جانب سے جاری استغاثے کے مطابق محمد اکرام ولد محمد رفاقت سرکاری فٹ پاتھ پر کائونٹر سجا کر افغان مہاجرین کو سم کارڈز فروخت کر رہا تھا جسے ایسا کرنے سے منع کیا گیا تو اس نے عملے کیساتھ بدتمیزی شروع کر دی ملزم کو چند ماہ قبل بھی اسی الزام میں تھانہ کلر سیداں پولیس کے حوالے کیا گیا تھا مگر وہ باز نہ آیا استغاثہ میں ملزم کیخلاف زیر دفعات 186، 132 پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ  2022 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن