پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملادیا:پیر عبدالخالق القادری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری نے کہا پاک فوج ہمارا فخر ہے جنکی جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے رات کے اندھیرے میں بزدل دشمن کے وار کا منہ توڑ جواب دیکر انکا غرور خاک میں ملادیا اور ثابت کر دیا کہ مودی تمہاری ہر چال پر نظر ہے اور گھر میں گھس کے مارنے کی صلاحیت بھی ہے مگر ہم امن کے علمبردار ہیں لیکن اس خواہش کو کمزوری سمجھنے واے سن لیں۔ ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن