دشمن کے ہر وار کو اپنے ایمان، اتحاد سے ناکام بنائینگے:صاحبزادہ بشیر احمد یوسفی 

لاہور(کلچرل رپورٹر) صاحبزادہ بشیر احمد یوسفی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے پر ہماری افواج نے دلیرانہ جواب دیا ہے۔نگینہ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ ہماری دینی و سماجی سوسائٹی کے تمام کارکنان، علماء ، طلبہ، تاجر، نوجوان اور بزرگ اس نازک گھڑی میں افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم دشمن کے ہر وار کو اپنے ایمان، اتحاد اور غیرت سے ناکام بنائیں گے۔ ہماری مساجد، مدارس اور دینی ادارے وطن کے دفاع کو اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں اور اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے کہ اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن