بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینا واجب ہو چکا: اختر ڈار 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ بہاولپور، مریدکے، کشمیر سیکٹر میں بے گناہ معصوم شہریوں، بچوں، مساجد اور نیلم جہلم پاور پروجیکٹ پر بھارتی حملوں کے بعد بھارت کو اس کی زبان میں جواب دینا واجب ہو چکا۔ کشمیر غزہ میں ہماری ماؤں، بہنوں، بچوں کی خون کی ندیاں بہانے والے اسرائیل بھارت اب پاکستان کو فوکس کیے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی ڈرون کا پاکستان کے خلاف استعمال کرنا سے ثابت ہوتا ہے کہ اسلاموفوبیا کا شکار بھارت اسرائیل کا ہدف پاکستان اور مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے میں جتنی دیر ہو گی ہمیں اتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن