واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی بحری بیڑے "یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین" پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک F/A-18F سپر ہارنیٹ جنگی طیارہ ریڈ سی میں گر کر تباہ ہو گیا۔پینٹاگون کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے کا لینڈنگ ہک "وائر" کو پکڑنے میں ناکام رہا۔