لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی کاوشوں سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔جرائم کے خاتمے کیلئے صوبائی دارالحکومت میں سپیشلائزڈ یونٹ قائم کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹاؤن،کینٹ، سٹی اور سول لائنز ڈویڑنزکی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرائم کنٹرول کیلئے سی سی ڈی سے بھرپور تعاون کریں۔ بھارتی جارحیت کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں سے بہترین کوآرڈینیشن رکھیں۔ خواتین، بچوں اورکمزور طبقات کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔