اہل علاقہ کا پنجاب سوسائٹی تا نشیمن اقبال فیز ٹو سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ 

لاہور (کلچرل رپورٹر) اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب سوسائٹی تا نشیمن اقبال فیز ٹو ٹوٹی پھوٹی سڑک (ستوکتلہ سادھوکی لنک روڈ) کی فوری مرمت و بحالی کی جائے جبکہ اس سڑک پر جابجا بنے تکلیف دہ سپیڈ بریکرز سے بھی نجات دلائی جائے جو کہ گزرنے والی ٹریفک کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ کوآرپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی تا نشیمن اقبال فیز ٹو موجود  سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ سے گزارش ہے کہ علاقے کے لاکھوں رہائشیوں کو اس عذاب مسلسل سے نجات دلائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن