فیروزوالہ(نامہ نگار) تھانہ فیروزوالہ کے گاؤں غازی ککہ میں بیوی سے ناجائز تعلقات سے روکنے پر نوجوان نے اپنے باپ کی مدد سے فائرنگ کر کے اپنے سگے چچا کو ہلاک کر دیا ‘ملزمان فرار ہو گئے ۔ غازی ککہ کے رہائشی اسلم عرف سونگی خان اپنے سگے بھتیجے محسن خان کو کہا کہ تم نے میری بیوی سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے ہیں اور منع کیا۔ اس رنج کی بنا پر محسن پٹھان نے اپنے باپ وزیر خاں کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ کر کے گھر کے باہر کھڑے چچا کو محمد اسلم خان کو گھر کی دہلیز پرشدید زخمی کر ڈالا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔فیروزوالہ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس مقتول کی والدہ بدرو بی بی کی رپورٹ پر مردوں کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے‘ مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا۔