سٹاک مارکیٹ میں مندا،100 انڈیکس میں 6900سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی تیزی کے بعد فروخت کا دباؤ غالب آگیا جس کے نتیجے میں گزشتہ روزانٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر بینچ مارک 100 انڈیکس میں 8400سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جو بعد ازاں 6900کی مندی کی سطح پر آگئی۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ8کھرب 19ارب 60کروڑ 87لاکھ 56ہزار 199روپے کمی سے 1252 ارب 35 کروڑ 21 لاکھ 14 ہزار 337 روپے رہ گیا۔

ای پیپر دی نیشن