واپڈا ٹاؤن ویلفیئر گروپ جیت اپنے نام کرے گا:کاشف اسماعیل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)واپڈا ٹائون ویلفیئر گروپ کے صدارتی امیدوار چوہدری کاشف اسماعیل گجر نے کہا کہ واپڈا ٹاؤن الیکشن میں واپڈا ٹاؤن ویلفیئر گروپ جیت اپنے نام کرے گااور واپڈا ٹائون ویلفیئر گروپ کے نامزد امیدوار مخالفین کو عبرتناک شکست دیکر کلین سویپ کرکے اس کرپٹ ٹولے کی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹی کرے گا،اب واپڈا ٹائون میں تبدیلی کا اور ترقی کا وقت آچکا ہے کیونکہ خدمت کا مشن لیکر واپڈا ٹائون ویلفیئر گروپ میدان میں آچکا ہے،واپڈا ٹاون ویلفیئر گروپ کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین خوف زدہ ہیں،واپڈ اٹائون الیکشن میں واپڈا ٹاون کی غیور عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن