حافظ آباد:ڈینگی بچائو اور حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں آگاہی واک

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی سے بچائو اور حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں عوام میں آگاہی کے لیے واک کی گئی جبکہ محکمہ صحت کے افسران نے شہریوں اور دوکانداروں میں ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے ۔ سی ای ا و ہیلتھ ڈاکٹر ظہیر احمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر فائق علی تارڑ سمیت محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف جناح ہال سے شرو ع ہونے والے آگاہی واک میں شریک تھے ۔ سی ای او ہیلتھ کاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی مچھر اور اس کے لارواء کی افزائش کی روک تھام اور عوام کو اس سے بچائو کے لیے بھر پور حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن