ایمن آباد (میاں طارق فیض ) کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کہیں بھی عملی طور پر عمل درآمد نظر نہیں ارہا اس کی ایک زندہ مثال محکمہ لوکل گورنمنٹ میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے شروع کیے گئے عوامی ترقیاتی منصوبے ہیں۔لوکل گورنمنٹ میں تا حال مستقل بنیادوں پر ایکسین کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے فرد واحد سب انجینیئر نے اپنے منظور نظر ٹھیکے داروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جوتخمینہ جات کے برعکس من مرضی کے مٹیریل کے ساتھ منصوبے مکمل کر رہے ہیں ۔گٹھ جوڑ سے سرکاری فنڈز کو لوٹا جا رہا ہے۔جاری ترقیاتی منصوبوں پر کسی بھی قسم کی نگرانی نہیں کی جا رہی دفاتر میں بیٹھ کر من مرضی کے بل بنا کر ملی بھگت سے فنڈز ہڑپ کیے جا رہے ہیں شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکرٹری ، ڈپٹی کمشنر کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔