شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا جنگی جنون خاک میں ملانے کیلئے پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کا ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دے گی سیاسی پارٹیوں کے اختلافات ہمارا اندرونی معاملہ ہے وطن عزیز کی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں اور دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی مانند افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی بزدلانہ حملے کامنہ توڑ جواب دیکر افواج پاکستان نے 24 کروڑ عوام کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں۔