شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہر میں بلا تفریق تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جائے ۔تجاوزات کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن سے عوام اور تاجروں میں تشویش پائی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مین بازار ،ریلوے روڈ اور جہانگیر بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا ہے جبکہ ہمایوں بازار ،اکبر بازار ،لاہور سرگودھا روڈ جناح پارک سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن نہیں کیا گیا۔