بھارت نے ٹیسٹ چیمپئن شپ2027ء کے فائنل کی میزبانی کیلئے درخواست جمع کرادی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 ء فائنل اپنے ملک میں کروانے کی رسمی کارروائی شروع کردی ۔ڈبلیو ٹی سی فائنل کیلئے بھارتی بولی کے انگلینڈ کے موسم گرما کے شیڈولنگ پر بڑے اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان کیساتھ ملک کے تعلقات کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی کیلئے لاجسٹک مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جو کشمیر میں اس ہفتے کے فضائی حملے کے بعد مزید خراب ہو گئے ہیں۔انگلینڈ 2021 اور 2023 کے بعد اب 2025 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔آئی سی سی اسے پہلے 2027 ء کی میزبانی دے چکا ہے۔اس سال چیمپیئنز ٹرافی کے تعطل کے بعد آئی سی سی نے ایک معاہدہ کیا کہ 2027 ء تک پاکستان میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں بھارت کے تمام میچز غیر جانبدار مقام پر کھیلے جائیں گے، جس میں بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کی شمولیت کے تمام میچز کو بھی منتقل کر دیا جائیگا۔ بھارت یہی سوچ کر کرہا ہے کہ پاکستان کبھی فائنل نہیں کھیل سکتا۔بھارت اگر فائنل میں نہ پہنچا تو اپنے ملک میں فائنل کروانے سے ٹکٹوں کی مد میں بھی آئی سی سی کیلئے نقصان کریگا۔

ای پیپر دی نیشن