یوئیفا چیمپئنز لیگ ‘پیرس سینٹ جرمین انٹر میلان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیرس سینٹ جرمین اور انٹر میلان کی ٹیمیں یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے سیمی فائنل رائونڈ کے سیکنڈ لیگ میچ میں آرسنل کی ٹیم کو 1-2 گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انٹر میلان کی ٹیم نے سیمی فائنل رائونڈ کے سیکنڈ لیگ میچ میں بارسلونا کی ٹیم کو 6-7 گول سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پیرس سینٹ جرمین اور انٹرمیلان کی ٹیموں کے درمیان یوئیفا چیمپئنز لیگ 25-2024 کا فائنل میچ 31 مئی کو جرمنی میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن