حسن نواز کا بیٹنگ میں مختلف کردار ‘دبائو میں کارکردگی دکھاتے ہیں : سعود شکیل  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے حسن نواز کو اوپنر نہ بھیجنے کی وجہ بتادی۔انہوںنے کہا کہ اوپنر حسن نواز کو اس سیزن میں گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن اپ میں مختلف کردار ادا کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔سعود شکیل اور فن ایلن کی وجہ سے حسن نواز مڈل آرڈر میں بیٹنگ کررہے ہیں۔ حسن نواز کریڈٹ کے مستحق ہیں، وہ اوپنر ہیں لیکن ہم نے انہیں تین نمبر پھر 6 اور اب 4 پر بھیجا تھا، اس عمر میں حالات سے ہم آہنگ ہونا اور دباؤ میں کارکردگی دکھانا ظاہر کرتا ہے کہ وہ خاص ہیں۔ سوچا نہیں تھا 263 رنز بنالیں گے لیکن روسو نے جیسا آغاز کیا اور حسن نے اختتام کیا وہ شاندار تھا۔ ہمارے ٹیم میں کئی میچ ونر ہیں۔، محمد عامر پاور پلے میں جیسا آغاز کردیتے ہیں اس سے حریف ٹیم پھنس جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن