بوریوالا(تحصیل رپورٹر+ نمائندہ نوائے وقت)چک 457ای بی میں قائم بھٹہ خشت میں 8سالہ بچی کے آ گ میں گر کر جھلس جا نے کے واقعہ پر لیبر ویلفیئر وہاڑی نے حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر وا دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد شعبان نے بھٹہ خشت پر ابتدائی طبی امداد کا سامان نہ ہو نے اور حفاظتی اقدامات نہ کر نے پر بھٹہ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا یا۔