سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث شدید بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں تباہی مچائی ہے جہاں طوفانی ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ گئے ہیں اور متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کوئنز لینڈ میں 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی منقطع ہونے سے ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔ پولیس کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے آنے والے 2 فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔