مری (نامہ نگار خصوصی)مری کے گردونواح کے علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غریب عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں جہاں سب سے بڑا مسئلہ ایندھن کا بحران ہے۔ عوام کے پاس ایندھن کا کوئی متبادل بندوبست نہ ہے مٹی کا تیل اور ایل پی جی عوام کی پہنچ سے دور ہے ۔یونین کونسل پھگواڑی اور دیول میں گزشتہ دو سال سے سوی گیس کی لاہین مکمل ہو چکی ہے مگر تاحال کنکشن جاری نہ کیے گئے ایندھن کے بحران کے باعث اے روز سر سبز درختوں کی ایک بڑی تعداد کاٹی جا رہی ہے درختوں کی کٹائی کی رفتار اسی طرح جاری رہی تو آنے والے سالوں میں درختوں کا نام ونشان نہ رہے گا اور کیا ہم موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ مقابلہ کر پاہیں گے ایوب حکومت میں جنگلات کے تحفظ آور درختوں کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ جنگلات پنجاب حکومت کے سخت احکامات پر اکتوبر سے ہی سوختی لکڑی کا کوٹا فراہم کرتا شروع کر دیتا مگر یہ کوٹا بھی ختم کر کے درختوں کے کٹاؤ کی کھلی چھٹی دے دی گئی عوام کی مجپوری کے وہ ایندھن کی قلّت کو پورا کرنے کے لیے درختوں کا صفایا کر رہے ہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع مری سے اپیل کی کہ وہ پھگواڑی اور دیول میں گیس کنکشن جاری کرنے اور بھوربن میں محکمہ جنگلات سے سوختی لکڑی کی فراہمی کے لیے اقدامات کی منظوری دیں تاکہ جہاں غریب عوام کا ایندھن کا مسلہ ختم ہو وھاں قومی اثاثہ جنگلات کو تحفظ مل سکے۔