سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے آگاہی کیلئے ٹاسک فورس برائے ٹوبیکو کنٹرول کا اجلاس کل ہو گا 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے اور سگریٹ نوشی کے بارے میں قوانین پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ٹاسک فورس برائے ٹوبیکو کنٹرول کا اجلاس 10 دسمبر کو دن ساڑھے گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالہ کے کمیٹی روم میں ہوگا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ سہیل اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر،چیف ٹریفک آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے ٹاسک فورس اراکین شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن