زیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں پاور سیکٹر کی بہتری کے لیے شفاف طریقے سے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی ہے۔جس کے نتیجے میں پاور سیکٹر میں انقلابی تبدیلیاں سامنے آئیں اور عوام کو ایک بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔گزشتہ ایک سال کے اندر اندر عوام کو درپیش مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے رہنمائی فراہم کی گئی ہے، گزشتہ ایک سال میں بلاتفریق و بلاامتیاز پاور سیکٹر کی بہتری کی تجاویز اور اقدامات اٹھانے اور شفاف طریقے سے اور میرٹ کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ایک ٹیم کا انتخاب کیا، ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔ جس کے شریک چیئرمین محمد علی، نیشنل کوآرڈینیٹر جنرل ظفر ان کی پوری انالیسز ٹیم جس میں ینگ آفیسرز، سی پی پی اے، نیپرا اور ہر ادارے سے لئے گئے اچھے آفیسرز شامل تھے۔انہوں نے مل کر سارا کام کیا، انرجی سیکرٹریز اوردیگر اہم ذمہ داریوں پر جو تعیناتیاں ہوئیں، ایف بی آر چیئرمین و دیگر نے بھرپور محنت کی جس کے نتیجے میں بجلی کے شعبے میں اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں7.41 روپے گھریلو اور 7.69 روپے صنعتی فی یونٹ کو تاریخی کیا گیا ہے اور ڈویژن اب مزید پہلوں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آنے کی امید ہے۔بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے کام ہو رہا ہے، اس وقت ملک کے دو کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا بھی 70فیصد ڈسکانٹ مل رہا ہے، ان دو کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے۔ایسے اقدامات کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ماہ رمضان کے دوران شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لئے انتھک محنت کا ثبوت ہے۔ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی، گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی.اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آئی ہے، اس سال ماہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لئے انتھک محنت کا ثبوت ہے۔مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی میں کمی سے بتدریج ملکی معیشت پر مثبت اثرات آ رہے ہیں۔ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت فلاح و بہبود کے لئے محنت کر رہی ہے۔یہ خوش آئند امر ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت اور ان کی مسلسل محنت سے وطن عزیز کے باشندوں کے لئے بجلی کے بلوں میں7.41 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ترقی کا سفرجاری ہے۔