دورہ نیوزی لینڈ کی تلخ یادوں کیساتھ قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر )دورہ نیوزی لینڈ میں مایوس کن کارکردگی اور ہزیمت آمیز شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔وطن واپس آنے والے کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں جو نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ گرین شرٹس کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے ساتھ جانے والے کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی پاکستان پہنچ گئے ۔نیوزی لینڈ کا دورہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک ڈرانا خواب ثابت ہوا، پاکستان کو 5 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے شکست ہوئی تھی، جبکہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ای پیپر دی نیشن