اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر ندیم کی عدالت نے حقیقی آزادی مارچ کیس میں چالان پیش ہوجانے پرسابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اسد قیصر کیجانب وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں،پولیس کی جانب سے اسد قیصر کی حد تک مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کردیاگیا جس پرعدالت نے چالان کی نقول کی تقسیم کیلئے آئندہ سماعت پر اسد قیصر کو طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔اسد قیصر کیخلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔