اسلام آباد یونائٹیڈ چیلنجز سے اچھے طریقے سے نمٹے گی : مائیک ہیسن 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ہمیں اس مرتبہ معلوم ہے کہ گزشتہ سال سے اب ہم نے بہتر پرفارم کرنا ہے۔گزشتہ سال چیلنجز سے اچھے طریقے سے نمٹے تھے۔اب ہمیں اس سیزن میں مزید چیلنجز سے نمٹنا ہے اورخامیوں پر قابو پانا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر میچ سمجھ کر ٹریننگ کی جارہی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کرکے بہت پرجوش ہوں۔اسلام آباد یونائیٹڈ میں بہت ٹیلنٹنڈ کھلاڑی موجود ہیں۔تین ایمرجنگ کھلاڑیوں جن کو ہم نے پک کیا ان سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔محمد شہزاد،سعد مسعود اور حنین شاہ تینوں میچ جتوانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ بہترین تشکیل دیا ہے۔صاحبزادہ فرحان بہترین فارم میں ہیں انکی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس بہترین ہے ‘ ٹریننگ میں بھی عمدہ بیٹنگ کررہے ہیں اور ٹاپ آرڈر میں ان سے بہت توقعات ہیں۔

ای پیپر دی نیشن