لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے دائر درخواست کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ صدر اور وزیر اعظم کو فریقین کی لسٹ سے نکال دیا جائے۔ عدالت نے مزید دلائل کے لیے وکلا کو 18 اپریل کو طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی فراہمی کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔