حکومت ایسٹر پر مسیحی برادری کیلئے  اعزازیہ، بروقت تنخواہوں وبونس کی ادائیگی کرے،سید سبط الحیدر بخاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )حکومت ایسٹرکے موقع پر مسیحی برادری کیلئے عید اعزازیہ، مسیحی ملازمین کو بروقت تنخواہوں وبونس کی ادائیگی، مستحق مسیحی خاندانوں کو  بیت المال سے مالی امداد،مسیحی قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی جائے۔ ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سید سبط الحیدر بخاری المعروف سبطی شاہ،مسیحی رہنما راشد چوہان،ایم پی اے پنجاب نرگس فیض ملک،راجہ عمران اشرف ودیگر نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن