حکومت مولانا اعجازاحمدکے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے :سعیداحمدعنایت اللہ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ خیبرپی کے کے سیکرٹری جنرل اور مہتمم مدرسہ جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات قاری اعجاز احمد عابد کی گزشتہ روزپشاور میں شہادت پر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا احمد علی سراج، نائب امیرعبدالرؤف مکی، مولانا الیاس چنیوٹی ، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا مجیب الرحمن، شبیر احمد عثمانی، قاری محمدرفیق وجھوی، افتخاراللہ شاکر  ودیگر نے غم وغصہ اور اظہار تعزیت کرتے کہا وفاق اور خیبرپی کے حکومت علماء کے قاتلوں کو پکڑنے میں نا کام ہے۔ مولانا اعجاز احمد عابدانتہائی متقی پرہیز گار اور سچے عاشق رسولؐ تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا وفاقی اورخیبر پی کے کی حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرکیکیفرکردار تک پہنچائے ۔ انہوں نے شہید کیلئے بلندی درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن