لاہور (خبر نگار) کینٹ کچہری مجسٹریٹ نے لاہور ائیرپورٹ پر مسافر خواتین اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار نور فاطمہ سمیت تین ملزموں کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر مقدمے میں شواہد اکھٹے کرنے میں ناکام رہا، تفتیشی افسر نے موقع پر جائے وقوعہ کا وزٹ نہیں کیا۔