ریلوے کی ترقی اولین ترجیح ہے، اعظم خان سواتی

کراچی(خبر نگار)وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ریلوے حکام کو ہدیات کی ہے کہ  اسٹاک میں موجود تمام ویگن مکمل بحال کی جائیں تاکہ رولنگ اسٹاک کا بہتر استعمال ممکن ہوسکے۔وہ کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے  ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے نے پچھلے مہینے 2.221 ارب روپے کی رکارڈ آمدنی اور 21,766 ویگن لوڈ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی لیکن یہ ان کے ہدف اور ریلوے کی استعداد سے کم ہے۔ مالی اہداف کا حصول جامع بزنس پلان بنانے اور رولنگ اسٹاک کے بہترین استعمال سے ممکن بنایا جائے۔ وزیر ریلوے نے محکمے کی بہترین ساکھ قائم کرنے اور تمام غلط فہمیاں ختم کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔فریٹ پارٹیز کے نمائندگان سے ملاقات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا وہ فریٹ سروس کو عالمی معیار کے مطابق کرنا چاہتے ہیں کیونکہ فریٹ سروس میں ترقی کیئے بغیر اس ملک اور ریلوے میں خوشحالی نہیں آسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹیز کو مخصوص وقت کے لیئے ویگن الاٹ کی جائیں گی تاکہ وہ اپنا کام آزادی سے کر سکیں۔ فریٹ نمائندگان نے وزیر ریلوے کو پورٹ پر سہولتوں اور ٹریک کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن