گورنر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12 مئی کو طلب کر لیا بھارتی حملوں کیخلاف قرارداد جمع 

لاہور (خصوصی نامہ نگار+ لیڈی رپورٹر) گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا 25واں اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس 12 مئی پیر دوپہر دو بجے ہو گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے خلاف قرارداد میں نہتے شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن