لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 3 ججوں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر کا تبادلہ ساہیوال مصنف علی جوئیہ کو سینئر سول جج لاہور (سول ڈویژن) محمد جمیل کو سینئر سول جج فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں جبکہ 3 سیشن ججوں اورنگ زیب، حاکم خان بکھر، عرفان اکرم کی خدمات مزید تعیناتیوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حوالے کر دی گئیں۔