نیویارک (نیٹ نیوز) ایلون مسک نے کہا ہے کہ مریخ منتقل ہونے سے ہم انسانی تہذیب کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ مریخ انسانی زندگی کو محفوظ رکھنے کی ضمانت ہے کیونکہ ہماری زمین چند ارب سال بعد قابل رہائش نہیں رہے گی۔ ایک وقت ایسا آئے گا جب ہمیں کئی سیاروں پر انسانی تہذیب کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زمین کی زندگی محض 10 فیصد باقی رہ گئی ہے کیونکہ ریکارڈ سے عندیہ ملتا ہے کہ ہمارا سیارہ ساڑھے 4 ارب سال پرانا ہے۔