کمشنر گوجرانوالہ کا امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ویڈیو لنک اجلاس ہوا،آر پی او طیب حفیظ چیمہ ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،سی پی او ایاز سلیم رانا سمیت اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز،ایڈیشنل کمشنر متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمشنر نوید شیرازی نے موجودہ ملکی صورتحال پر اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نارووال ،سیالکوٹ سمیت ڈوثرن کیدیگر اضلاع میں سیکیورٹی مزید سخت کی جائے گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، عوام کو افواہوں سے دور رہنے اور صرف سرکاری ذرائع سے اطلاعات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن