لاہور(نامہ نگار)جوہر ٹاؤن پولیس نے کیٹیگری بی کے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔ گرفتار ملزم قاسم حمید امانت میں خیانت اور چیک ڈس آنرمقدمات میں مفرور ملزم تھا۔ گرفتار ملزم سے ناجائزاسلحہ، دورائفلیں، ایک پستول اور میگزین برآمدہوئے ہیں۔ساندہ پولیس نے حکیماں والا بازار سے ملزم مدثر کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے ایک رائفل، ایک پستول اور گولیاں برآمدہوئی ہیں۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاہے۔