شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو اسی طرح آئندہ بھی منہ کی کھانا پڑے گی، بلاول بھٹو اپنے نانا کی پالیسیوں اور سوچ پر عمل پیرا ہیں اسوقت پوری قوم ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بلاول بھٹو کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جاری جمہوری جدوجہد میں پیش پیش ہے،نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ بھٹو شہید ہی کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے بھٹو شہید نے ملک میں سیاسی ترقی کاعمل آگے بڑھا کر جمہوریت کی بنیاد رکھی قوم کو متحد کیا اوردرپیش مسائل و بحرانوں سے چھٹکارا دلانے سمیت ملک کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم کیا۔