شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سٹی امیر حافظ عبدالرئوف بٹ نے کہا ہے کہ پوری قوم جذبہ شہادت سے سرشار اور ملکی دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے جذبہ کے ساتھ افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے، بھارت کو جارحانہ کاروائی کا کڑا جواب ملا ہے پاک فوج نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے بتا دیا ہے کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو اس کا نتیجہ بھارت کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، حافظ عبدالرئوف بٹ نے کہا کہ ہمیں دطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی اطاعت و بندگی میں بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھنی ہوگی تاکہ ہر محاذ پر ہمیں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت حاصل رہے ۔