شیخ آفتاب کا جاوید خان باجوڑی، لیاقت خان باجوڑی کی والدہ کی وفات پر افسوس

 فتح جنگ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر ممبر جوڈیشل کمیشن وایم این اے شیخ آفتاب احمد حاجی جاوید خان باجوڑی اور حاجی لیاقت خان باجوڑی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کیلئے فتح جنگ ریلوے اسٹیشن روڈ پر واقع باجوڑی ہاس پہنچ گئے انہوں نے حاجی جاوید خان باجوڑی اور حاجی لیاقت خان باجوڑی سمیت دیگر سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی کیلئے فاتحہ خوانی کی دریں اثنا سابق اراکین اسمبلی سردار افتخار احمد مٹھو خان،محمد شاویز خان،سر دارفر حت عباس پھتی خان،ملک نصرت خان ماجھیا ،ملک آصف نواز آف بھلوٹ ،چیف آ فیسر حاجی خان بادشاہ،بریگیڈئر سردار آصف اقبال خان ہستال ،سابق صدر بار حاجی عبد الناصر جمال ایڈووکیٹ،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اشعر حیات خان،فرحان احمد خان جھنگ،بلال اظہر رانا واہ کینٹ،سید عمران شاہ ،سردارزاہد خان اکھوڑی ،سردارامجد خان اکھوڑی ،ڈاکٹر ربنواز مہورہ ،شیخ عادل حسین ایڈووکیٹ، سردار امتیاز احمد خان تاجہ بارہ اور ڈاکٹر عبد الحمید خان جھنگ نے بھی باجوڑی ہاس تعزیتی محفل میں پہنچ کر لواحقینوں سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کی بخشش کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر فرخ خان باجوڑی ،شجاعت خان باجوڑی اور وجاہت خان باجوڑی سمیت دیگر بھی موجود تھے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج ہفتہ بعد نماز عصر فتح جنگ شہر میں ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن