کامونکی:نوسر باز ڈلیوری بوائے  سے پیزا لیکر رفوچکر ہوگئے

کامونکی(نمائندہ خصوصی) نوسر باز ورغلا پھسلا کر ڈلیوری بوائے سے پیزا لیکر رفوچکر ہوگئے۔گذشتہ رات پیزا بنک ڈلیوری بوائے عبد الرحمان کال پر پیزا دینے اس کے بتائے ہوئے پتہ محلہ ہجویری نزد بمبی شمشاد والی کے پاس گیا جہاں عبد الرحمان نے اپنے دوست کے ہمراہ پیزا وصول کیا اور پیزا کی رقم 3600 روپے دیے بغیر رفوچکر ہوگئے۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن