خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )موسم گرما میں غیر معیاری، حفظان صحت کے منافی قلفیوں اور آئس کریم کی فروخت عروج پر ہے انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث شہر کی گلی محلوں میں موٹرسائیکلوں پر لدے قلفی کے ڈرم اونچی آواز میں میوزیکل ہارن بجاتے دندناتے پھررہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ناقص آئس کریم اور قلفیاں کھانے سے بچوں میں گلے کے امراض پھیلنے لگے ہیں والدین پریشان ہیں شہریوں سمیت والدین نے محکمہ صحت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری آئس کریم قلفیاں فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔